واٹس ایپ نے بھارت کے 20 لاکھ اکائونٹس بند کر دیئے
نقصان دہ اور غیر مطلوبہ پیغامات کے پھیلا ئوکو روکنا اہم ٹارگٹ ہے،کمپنی

کیلیفورنیا ( ویب  نیوز) واٹس ایپ نے بھارت کے 20 لاکھ اکائونٹس بند کر دیئے۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے  کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے نقصان دہ اور غلط معلومات دینے پر بھارتی صارفین کے 20 لاکھ اکائونٹس بند کیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ میں ان 20 لاکھ اکائونٹس کو بند کیا جن کے ذریعے غلط اور نقصان دہ معلومات شیئر کی گئی تھیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ناقص معلومات پر اکائونٹس بلاک نہیں کیے جاتے بلکہ ٹھوس وجوہات پر کارروائی کی جاتی ہے۔ ان صارفین نے رواں سال 15 مئی سے 15 جون تک واٹس ایپ کے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔کمپنی نے کہا کہ نقصان دہ اور غیر مطلوبہ پیغامات کے پھیلا ئوکو روکنا اہم ٹارگٹ ہے اور کمپنی ہر ماہ 80 لاکھ اکائونٹس کو بلاک کرتی ہے۔معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے بھارت میں 400 ملین سے زائد صارفین ہیں اور واٹس ایپ نے بھارت کے نئے متنازع سوشل میڈیا قوانین کے تحت پہلی رپورٹ جاری کی ہے۔