FILE PHOTO: U.S. Secretary of State Antony Blinken speaks during the release of the "2020 Country Reports on Human Rights Practices" at the State Department in Washington, DC, U.S., March 30, 2021. Mandel Ngan/Pool via REUTERS/File Photo

واشنگٹن  (ویب ڈیسک)

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان نے اقتدار پر قبضہ کیا تو افغانستان مسترد ریاست بن جائیگا کوئی بھی ملک اسے قبول نہیں کرے گا۔ طالبان کا نوے فیصد ملک پر قبضے کا دعوی جھوٹ ہے اسے افغان حکومت بھی مسترد کرچکی ہے۔ایک  ٹی وی انٹرویو میں امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن کا کہنا تھاکہ اگر طالبان نے افغانستان زبردستی کنٹرول کیا تو امریکا سمیت بین الاقوامی امداد نہیں ملے گی۔ بلنکن نے کہا کہ امریکا کو تشویش ہوگی اگر طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان کا چالیس سال سے تنازع حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ کابل کے فوجی حل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ ایک سوال پربلنکن نے کہاکہ اتحادی فوج کی مدد کرنیوالے ترجمانوں کو نہیں چھوڑا جائے گا انہیں خصوصی طور پر امریکا لے جایا جائے گا