کراچی (ویب ڈیسک)
عالمی مارکیٹ میں6ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1808ڈالر ہو گئی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا650روپے سستا ہو کر1لاکھ9ہزار850روپے کا ہو گیا جبکہ 536روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار200روپے ہو گئی ۔