کراچی (ویب ڈیسک)

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قد ر میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.70روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 162.20روپے سے گھٹ کر160.50روپے اور قیمت فروخت 162.30روپے سے گھٹ کر160.60روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 161.80روپے سے کم ہو کر161روپے اور قیمت فروخت162.30روپے سے کم ہو کر161.50روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 189روپے سے کم ہو کر188روپے اورقیمت فروخت191روپے سے کم ہو کر190روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 220.80روپے سے گھٹ کر219.50روپے اور قیمت فروخت223روپے سے گھٹ کر221.50روپے پر آ گئی ۔