مقبوضہ بیت المقدس  (ویب ڈیسک)

اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں سیکڑوں  اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ  کی بے حرمتی کی ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں،اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی کے صحن میں داخل ہوئے،مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میںاشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔ اس موقعے پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔