اسلام آباد (ویب ڈیسک)
تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کے بعد دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ۔حکام کے مطابق تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولنے سے دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ۔ حکام کے مطابق دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب آئے گا۔
سول انتظامیہ کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کر تے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ دریائے سندھ کے کنارے مقیم آبادی کو آگاہ کردیا گیا۔