دریائے سند ھ اور دریائے ستلج میں پانی میں سیلابی صورتحال ،پی ڈ ی ایم اے کا الرٹ جاری

سیلابی صورتحال ہے، شہری دریائوں، ندی نالوں میں نہانے اور سیر و تفریح سے گریز کریں،پی ڈ ی ایم اے

لاہور (ویب  نیوز)

دریائے سند ھ اور دریائے ستلج میں پانی میں اضافہ ہونے کے باعث پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ دریائے سندھ اور ستلج میں سیلابی صورتحال ہے، شہری دریائوں، ندی نالوں میں نہانے اور سیر و تفریح سے گریز کریں۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور سلیمانکی اور گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ترجمان نے کہا کہ نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو ا اور دریا میں تربیلا کالا باغ، چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے چناب ،راوی اورجہلم میں پانی کا بہا نارمل ہے، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔