نیویارک،نئی دہلی ،انقرہ (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں4203749ہو گئیں،کیسز19کروڑ67لاکھ12ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں628000ہو گئیں،کیسز3کروڑ54لاکھ87ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں122695ہو گئیں،کیسز3کروڑ15لاکھ28ہزار سے بڑھ گئے ۔ برازیل میں 553272افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 1کروڑ97لاکھ97ہزار تک پہنچ گئی ۔ فرانس میں 60 لاکھ 54 ہزار 49 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 735 افراد جان کی بازی ہار چکے ۔ ترکی میں 56 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 51 ہزار 124 جاں بحق ہو چکے ۔روس میں 61 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 178 ہے۔ برطانیہ میں 57 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 29 ہزار 430 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔رجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 1 لاکھ 4 ہزار 822 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 48 لاکھ 91 ہزار 810 مصدقہ کیسز سامنے آئے۔کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 19 ہزار 801 زندگیاں نگِل چکا جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 47 لاکھ 57 ہزار 139 کیسز رپورٹ ہوئے ۔سپین میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 81 ہزار 396 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 43 لاکھ 95 ہزار 602 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 200 رپورٹ ہوئیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 22 ہزار 108 تک جا پہنچی ۔ دنیا بھرمیں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 43 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے۔mk/ah