پشاور (ویب ڈیسک)

خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسین کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا۔ 17 اضلاع میں ویکسین کی تعداد کم لیکن اندراج زیادہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ویکسییشن نہ کروانے والے افراد کو بھی رجسٹرڈ کیا گیا، ہسپتالوں اور نیشنل ایمونائزیشن سروسز کے اعداد و شمار میں تضاد سامنے آیا، ایچ ایم سی میں ایک ہزار 795 افراد کا اندراج زیادہ کیا گیا، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں فراہم کردہ ویکسین سے 395 افراد کا زیادہ اندراج ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کے ٹی ایچ میں بھی فراہم کردہ ویکسین سے 193 افراد زیادہ درج ہوئے، مردان میں 4 ہزار 296 افراد کا ویکسین کی تعداد سے زائد اندراج کیا گیا۔ پشاور سمیت 17 اضلاع میں ویکسین لگوائے بغیر اندراج کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں بغیر ویکسین انداراج کی انکوائری شروع کر دی، ڈی ایچ اوز کو شکایات کی چھان بین کی ہدایات جاری کر دیں، بغیر ویکسین اندراج میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔