چلاس  (ویب ڈیسک)

متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند کی گئی شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر چلاس نے کہا کہ شاہراہ قراقرم گذشتہ روز متعدد مقامات پر بند ہوئی تھی تاہم اب شاہراہ قراقرم کو کلیئر کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ گلگت اور  چلاس کا راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ بحال ہو گیا ۔ا نہوں نے کہا کہ بابو سر ناران نیشنل ہائے وے کو بھی کلیئر کر دیا گیا ، پھنسے مسافروں اور سیاحوں کو خوراک اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کیا گیا۔