کراچی:9روز کیلئے سندھ میں شیڈول تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ۔ نوٹیفیکیشن جاری
لاک ڈائون کے دوران انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی اوربین الصوبائی اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی
دفاترکے عملے کولانے کے لئے مختص گاڑی کواجازت لینی ہوگی ۔ریسٹورنٹ سے صرف ہوم ڈیلیوری ہوگی۔ڈلیوری بوائے کیلئے ویکسینیشن کارڈ رکھنا لازمی قرار
گھر سے باہر نکلنے والے ہر شخص کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔گوشت سبزی، دودھ، کریانہ اسٹور، بیکری صبح 6سے شام 6 بجے تک کھلیں گی ۔ محکمہ داخلہ
کراچی(ویب نیوز)حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے جمعہ کوکراچی میں لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو 31جولائی سے8اگست تک جاری رہے گا۔محکمہ داخلہ کے ایک نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی اوربین الصوبائی اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔اس عرصے میں سماجی مذہبی سیاسی اجتماعات تقریبات پر پابندی ہوگی ،تعلیمی ادارے کوچنگ سینٹر بند رکھے جائیں گے ،کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔9روز کیلئے سندھ میں شیڈول تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ریسٹورنٹ سے صرف ہوم ڈیلیوری ہوگی۔گوشت سبزی، دودھ، کریانہ اسٹور، بیکری صبح 6سے شام 6 بجے تک کھلیں گی ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے پر پابندی ہوگی ۔کار میں دو سے زائد افراد سفر نہیں کرسکیں
گے،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی،گھر سے باہر نکلنے والے ہر شخص کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کوئی بھی شہری اشد ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکل سکے گا۔ناگزیر مذہبی رسومات بشمول نماز جنازہ اور تجہیز و تدفین کے موقع پرایس او پیز کی سختی کے ساتھ پابندی کرنا ہوگا اور تین فٹ سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا ایسے کسی بھی اجتماع میں قریبی عزیز و اقارب محدود تعداد میں شرکت کرسکیں گے اور اس بارے میںعلاقہ ایس ایچ او، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی۔شہریوں کو ہر وقت اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈ اور ماسک رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ہر قسم کیسماجی مذہبی، کھیلوں اور ہرقسم کی
سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔55سال سے زائد عمر کے ملازمین کے دفاتر آنے پرپابندی ہوگی ۔صوبے بھرکے سرکاری اور نجی دفاتر بند ہونگے ،صحت اورضروری سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے علاوہ دفاتر بند ہونگے۔ دفاترکے عملے کولانے کے لئے مختص گاڑی کواجازت لینی ہوگی ۔ریسٹورینٹس صرف ڈلیوری کریں گیاور اسٹاف کی ویکسینیشن ہونا ضروری ہے ۔ڈلیوری بوائے کو ویکسینیشن کارڈ رکھنا لازمی قراردیا گیا ہے ۔عوامی مقامات پر سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔غیرضروری عوامی مقامات پرجانے کی اجازت نہیں ہوگی،محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کھانسی،نزلہ،زکام بخار کی شکایت والے افرد عوامی مقامات پر جانے سے گریزکریں۔