لاہور (ویب ڈیسک)
محکمہ تعلقات عامہ پنجاب لاہورمیں لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی ،نارووال یونیو رسٹی کی انٹر ن شپ کے لئے آئی طالبات نے لاہور میوزیم کا مطالعا تی دورہ کیا۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر و پی آر او عاصم رضوان اورثوبیہ سلیم نے طالبات کو لاہور میوزیم کا وزٹ کرایا اوریہاں رکھے نوادرات کی ہسٹری بارے آگاہی دی۔عجائب گھر کی تاریخ کے بارے بتایا گیا کہ اس کا قیام 1866-1865 ء میں لایا گیا۔انہیں بتایا گیا کہ عجائب گھر کے نزدیک واقع ٹولنٹن مارکیٹ کوبرٹش دور 1864 ء میں نمائش گاہ کے طور پر استعمال میں لایا گیا۔ملکہ وکٹوریہ کی1887ء میں گولڈن جوبلی کی تقریب میں عجائب گھر کے لئے فنڈ ریزنگ کی تقریب کا اانعقاد ہوا۔طا لبات کو بتا یاگیا کہ میو زیم کے سٹریکچر کو مکمل طور پر مغلیہ طرز پربنایا گیا ہے۔عجائب گھر کے ہرشعبہ کا اپنی فیلڈ کا ماہر ریسرچ آفیسر تعینات ہے۔ میوزیم میںقدیم دور کے سکے،نوادرات،جواہرات،مغلیہ دور کے فن پارے ،جنگی سامان غیرہ بارے سیر حاصل معلومات دی گئیں۔طالبات کو دنیا بھر اور پاکستان کے ڈاک کے ٹکٹوں بارے بھی مفصل معلومات دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ خزانہ دنیابھر کی ثقافت،مذہبی تہوار،عالمی شخصیات،کھیلوں اور موسمیاتی کیفیت بارے معلومات فراہم کرتا ہے۔گندھارا اور دیگر قدیم تہذیبیں ہمار قدیم اور قومی اثاثہ ہیں۔ طالبات نے اس دورے کو بہت مفید قرار دیا اور بتایا کہ ایسی معلومات ان کے شعبہ ماس کمیونیکیشن میںبہت اہمیت کی حامل ہیں۔طالبات نے میوزیم انتظامیہ کا اتنے مفید دورے پر اظہار تشکر ادا کیا۔