لاہور (ویب ڈیسک)
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں، مارکیٹوں اور دیگر مقامات کی تسلسل کے ساتھ چیکنگ کریں، حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے، شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا، آئندہ بھی اٹھائیں گے۔انہوںنے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، بے ا حتیاطی کے باعث ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں، کورونا کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لئے شہریوں کا تعاون ضروری ہے۔