Afghan alleged former Taliban fighters carry their weapons before handing them over as part of a government peace and reconciliation process at a ceremony in Jalalabad on February 24, 2016. More than a dozen former Taliban fighters from Nazyan district of Nangarhar province handed over their weapons as part of a peace reconciliation program. AFP PHOTO / Noorullah Shirzada / AFP / Noorullah Shirzada (Photo credit should read NOORULLAH SHIRZADA/AFP/Getty Images)

افغانستان کے نصف سے زیادہ اضلاع پر طالبان کا کنٹرول
افغان فورسز کا ایک دن میں 455 طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کادعوی

کابل ( ویب  نیوز)افغان فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15صوبوں میں 455 طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے،افعان وزارتِ دفاع کے مطابق افغان فورسز نے ننگرہار، پکتیا، پکتیکا، لوگر، قندھار، ہرات، فاریاب ؟ جوزجان، بلخ، سمنگان، ہلمند، تخار، قندوز، بغلان، کاپیسا میں آپریشن کئے اور اس دوران ساڑھے چار سو سے زائد طالبان جنگو مارے گئے ،دوسری جانب امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ افغان پناہ گزینوں کیلئے ایک نیا پروگرام شروع کرے گی۔نیا مہاجرین پروگرام افغانستان میں امریکا کیساتھ کام کرنے والی افغانوں کیلئے ہوگا، امریکی فنڈڈ پروجیکٹس غیرملکی این جی اوز، غیر ملکی میڈیا کیلئے کام کرنے والے افغانیوں کیلئے ہوگا،علاوہ ازیں ایک امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے نصف سے زیادہ اضلاع طالبان کے قبضے میں چلے گئے، امریکی اخبار کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عسکری کارروائیوں کیباعث شہریوں کی نقل مکانی پر مجبور ہیں، ہر ہفتے کم ازکم 30ہزار افغان بے گھر ہورہے ہیں، افغانستان میں بہت سے بے گھر افرادنے خیموں میں پناہ لی ہے۔بہت سے افغان محفوظ مقامات پررشہ داروں کے ہاں بھی منتقل ہوئے، ہزاروں افغان باشندے دیگر ممالک کے ویزے کیلئے درخواست دے رہے ہیں،امریکی اخبار میں دعوی کیا گیا ہے کہ افغانستان کے400 میں سے آدھے سے زیادہ اضلاع طالبان کے قبضے میں ہیں