نیویارک (ویب ڈیسک)

پاکستان نے بھارت کا یہ دعوی مسترد کر دیا ہے کہ جموں و کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے۔ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ اگر بھارت متنازعہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا تقریبا دو سالہ پرانا اپنا غیر قانونی اقدام واپس لیتا ہے تو بھارت کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہونگے۔منیر اکرم نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کے الحاق کے لئے پانچ اگست دو ہزار انیس کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کر کے سلامتی کونسل کی دو قرار دادوں کی خلاف ورزی کی اور پھر کالعدم قرار دیا۔اس سے پہلے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے اپنی پریس بریفنگ میں بھارتی مندوب ٹی ایس TIRUMURTI نے دعوی کیا کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے