وزارتِ تعلیم، مواصلات کے ذیلی اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا،پی ایم اے ،ریلوے افسران کو کارکردگی بہتر کرنے کی تنبیہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
32 وفاقی اداروں کی عوامی کچہریوں کی پہلی سہ ماہی رپورٹ وزیرِ اعظم ڈلیوری یونٹ کو موصول ہو گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر 32 وفاقی اداروں نے 955 ای کچہریاں منعقد کرائیں۔وزیرِ اعظم ڈلیوری یون( پی ایم ڈی یو )نے کہا کہ وزارتِ تعلیم، مواصلات کے ذیلی اداروں، موٹر وے پولیس، این ایچ اے اور نادرا کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ پی ایم ڈی یونے کہا کہ ناقص کارکردگی پر پی ایم اے اور ریلوے افسران کو کارکردگی بہتر کرنے کی تنبیہ کی گئی ۔ وزیرِ اعظم ڈلیوری یونٹ نے کہا کہ اداروں کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ہدایات دی گئیں۔پی ایم ڈی یو کے مطابق وفاقی اداروں کی کچہریوں میں 6 ہزار 911 شکایات میں سے 4 ہزار 842 کو حل کیا گیا۔