اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 50 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔ ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ چارہفتے قبل 2 کروڑ 72 لاکھ پاکستانیوں میں 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 21 فیصد نے کم از کم ایک ویکسین کی خوراک لگوائی کی تھی، اب یہ تعداد 33 فیصد ہے، کورونا ویکسین لگوانے کا اقدام قابل تعریف اورحوصلہ افزا ہے۔وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں کوویڈ کا سب سے زیادہ خطرہ ہے، اس عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کی خاص طور پر ترغیب دی جائے۔