اسلام آباد (ویب ڈیسک)

یکم محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آ گیا ہے۔ یکم محرم بروز منگل 10 اگست 2021ء کو ہوگی۔

محرم الحرام 1443ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کواٹرز پر منعقد ہوئے۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیر کی شام کو محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات کی پیشگوئی کی تھی۔