پشاور (ویب ڈیسک)
پشاور میں یکم محرم الحرام سے 13 محرم تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی، ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش، کالے شیشوں پر پابندی ہو گی۔
ضلعی انتطامیہ کے مطابق پشاور میں یکم محرم سے 13 محرم تک شہرمیں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، شہر بھرمیں اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری، وال چاکنگ، کالے شیشوں پرپابندی، رینٹ اے کار کاروبار اور پمپس کے علاوہ پیٹرول کی خرید وفروخت پرپابندی عائد ہوگی۔
شہر میں افغان مہاجرین کے داخلے، ہوٹلوں اور سرائے میں لوگوں کے ٹھہرنے پر بھی پابندی ہوگی، اتنظامیہ کے مطابق محرم کے دوران امن و امان برقراررکھنے کےلیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔