ڈیرہ اسماعیل خان  (ویب ڈیسک)

محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی ڈیرہ میں سکیورٹی اقدامات سخت، پولیس اور سکیورٹی فورسز کا مشترکہ گشت ،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، شہر کی داخلی گلیوں پر ناکہ بندیاں قائم، اسلحہ کی دوکانیں سیل کردی گئیں،ڈی پی او ڈیرہ نے سکیورٹی انتظامات جائزہ کیلئے مختلف چوکیوں کا دورہ کیا، پولیس اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی ڈیرہ اسماعیل خان میں ریجنل پولیس آفیسر شوکت عباس اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے محرم سکیورٹی پلان کے تحت سکیورٹی انتظامات سخت کرتے ہوئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوسی ناکہ بندیاں قائم کردیں۔ سکیورٹی اقدامات کے تحت شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی،شہر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے دستوں کا خصوصی گشت جاری ہے۔محرم سکیورٹی پلان کے تحت شہر میں اسلحہ کی دوکانیں سیل کردی گئیں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے مختلف چوکیوں کا دورہ کیا، اس دوران ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس اہلکاروں کو چوکس رہنے اور شہریوں سے ہر ممکن تعاون کی ہدایات کے ساتھ ساتھ شہریوں سے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی ہے۔