مشتبہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے کوئیک ری ایکشن فورس روانہ ہوئی، ایک دہشتگرد کوزخمی حالت میں گرفتارکیا

دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ وہ فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ کر چکے تھے، پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہے

 

راولپنڈی/سراروغہ (ویب ڈیسک)

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ وسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا اہلکار شہید ہوگیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 11 اور 12 اگست کی رات جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سراردغہ میں فوجی چیک پوسٹ کے قریبی علاقے میں 3 سے 4 دہشتگردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی، مشتبہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر کوئیک ری ایکشن فورس روانہ ہوئی، موثر کارروائی کے ذریعے ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک ضیا الدین شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ وہ فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ کر چکے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہے، ہمارے سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔