راولپنڈی (ویب ڈیسک)
کورونا کیسز میں اضافے کے باعث راولپنڈی کے 28علاقوں میں 20اگست تک سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا ۔ جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا ہے، ان میں پشاور روڈ کینٹ، ایئرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی، چکلالہ سکیم 3 کینٹ، گلشن آباد، وارث خان، مری روڈ، شکرال ، آئی جے پی روڈ، عید گاہ اصغر مال بھی شامل ہیں۔ ان علاقوں میں مقررہ اوقات کے دوران اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی، تاہم شہریوں کی آمدورفت محدود رہے گی۔