ایل ڈی اے ایونیو ون ، جوبلی ٹاؤن اور موہلنوال سکیم میں 24 مقامات پر میاواکی جنگل لگائے جائیں گے، پی ایچ اے کی خدمات لینے کی منظوری

 ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹائون اور موہلنوال سکیم میں مساجدکی تعمیر، فنڈز کے اجراء اور چیف انجینئر کی نئی آسامی کی منظوری

لاہور  (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیر اعلی آفس میں  ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا 6 واں اجلاس منعقد ہوا ـ 3 گھنٹے طویل اجلاس میں ایل ڈی اے سے متعلقہ متعدد امور کی منظوری دی گئی ـاجلاس میں ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم کی منظوری دی گئیـ ترامیم کے تحت نئی عمارتوں میںخصوصی افراد کے لئے ریمپ ،ٹوائلٹ اور پارکنگ بنانا لازم ہو گاـخصوصی افراد کیلئے ریمپ ، ٹوائلٹ اور پارکنگ کے بغیر عمارت کا نقشہ منظورنہیں ہو گاـوزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ خصو صی افراد کے لئے ریمپ، مخصو ص ٹوائلٹ اور پارکنگ بنانے کے فیصلے کا اطلاق پنجاب کی تمام اتھارٹیز پرہوگا اورخصوصی افراد کے لئے عمارتوں میں ریمپ ، ٹوائلٹ اورپارکنگ بنانے کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گاـاجلاس میں ایل ڈی اے، واسا اور ٹیپا کے رواں مالی سال2021-22 کے بجٹ کے تخمینہ جات کی مشروط منظوری دی گئی اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ، محکمہ خزانہ اور محکمہ ہاؤسنگ رو اں مالی سال کے بجٹ کی تجاویز کا جائزہ لے کر حتمی منظوری دیں گےـاجلاس میں ایل ڈی اے، واسا اور ٹیپا کے گزشتہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ کے نظر ثانی شدہ تخمینہ جات کی منظوری دی گئیـ اجلاس میں ایل ڈی اے کی سکیموں میں اربن فارسٹیشن کو فروغ دینے کے فیصلے کی منظوری دی گئیـ فیصلے کے تحت ایل ڈی اے ایونیو ون ، جوبلی ٹاؤن اور موہلنوال سکیم میں 24 مقامات پر میاواکی جنگل لگائے جائیں گےـایل ڈی اے کی سکیموں میں میاواکی جنگل لگانے کے لئے پی ایچ اے کی خدمات لینے کی منظوری دی گئیـاجلاس میں روہی نالہ روڈ کے قریب اراضی کے صنعتی استعمال کے حوالے سے معاملے کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ـوزیر اعلی نے سیکرٹری ہاؤسنگ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی قواعد و ضوابط کے تحت متعلقہ محکموں سے رائے لے کر حتمی سفارشات پیش کرے ـاجلاس میں ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹائون اور موہلنوال سکیم میں مساجدکی تعمیر اور فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی جبکہ بونا فائیڈ پرچیزر ، غیر قانونی تعمیرات اور غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں سے متعلق قائم کمیشن کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئیـاجلاس میں ایل ڈی اے میں چیف انجینئر کی نئی آسامی کی منظوری دی گئیـایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے 50 کروڑ روپے کی برج فنانسنگ کی منظوری دی گئیـ ایل ڈی اے کے پٹرول پمپس کیلئے جوائنٹ ونچر کی تجویز پر محکمہ قانون سے رائے لی جائے گی اور محکمہ قانون کی حتمی سفارشات کے بعد جوائنٹ ونچرکے بارے میں فیصلہ کیا جائے گاـ اجلاس میں ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے 5 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئیـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی ترقی اور شہریوں کی سہولت کے لئے میگا پراجیکٹس پر کام شروع ہے ـشاہکام چوک ، شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور اور گلاب دیوی ہسپتال انڈر پاس کی تعمیر سے شہریوں کو بے پناہ ریلیف ملے گاـ لاہور شہر کو خوب سے خوب تر بنائیں گے اور مزید پراجیکٹس لا کر شہریوں کو سہولتیں دیں گے ـ نئے منصوبو ں کو حتمی شکل دینے کے لئے لاہور کے منتخب نمائندوں سے مشاورت کی جائے گیـ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے ادارے کی کارکردگی اور ایجنڈے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 134 ہائی رائز بلڈنگز کی تعمیر کی منظوری دے چکے ہیں ـ ایل ڈی اے ایونیو ون سے متعلقہ ایشوز حل کر دیئے ہیں ـ ایل ڈی اے سٹی کے جناح سیکٹر کی تیسری قرعہ اندازی 4 ستمبر کو ہو گیـ سیکرٹری ہاؤسنگ ، کمشنر لاہور ڈویژن ،وائس چیئرمین واساشیخ امتیاز محمود ، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل ، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ممبر گورننگ باڈی انجینئر ریاض قریشی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔