جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار شہید، ایک دہشت گرد مارا گیا
راولپنڈی( ویب نیوز)جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے ایک تبادلے میں پاک فوج کاایک اہلکا ر شہید جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے کانی گورام علاقے میں 17 اور 18 اگست کی درمیان شب کودہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ان پر فائرنگ کی ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ اس دوران بیالیس سالہ نائب صوبیدار سونیزئی شدید زخمی ہوگیا جس نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، شہیدنائب صوبیدار درہ زندہ ڈی آئی خان کا رہنے والا تھا ،دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ،ترجمان پا ک فوج نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے ایسے بہادر جوانوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے