داخلی انتشار پیدا کرنیوالی 750ویب سائٹس بند کر دیں،شاہ محمود قریشی

 اس وقت ہمارا خطہ نازک دور سے گزر رہا ہے ، ہائبرڈ وار ہے، انداز بدل گئے ہیں

قوم کو تقسیم کر کے منظم تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، 43 ویں حسینیہ کانفرنس سے خطاب

ملتان( ویب  نیوز)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہم نے داخلی انتشار پیدا کرنے والی 750ویب سائٹس بند کر دی ہیں، اس وقت ہمارا خطہ نازک دور سے گزر رہا ہے، اس وقت ہائبرڈ وار ہے، انداز بدل گئے ہیں۔ملتان کے ضلع کونسل ہال میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے 43 ویں حسینیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو تقسیم کر کے منظم تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حسینیہ کانفرنس کا مقصد مختلف خیال لوگوں کو یکجا کرکے قومی یکجہتی کا پیغام دیا جانا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی جب ایسے پیغامات کو قبول کرتی ہے تو وہ پیغام مقبول ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یگانگت، اخوت، یکجہتی اور برداشت کا پیغام آگے پہنچانا بہت ضروری ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ منفی خبر کی پہلے تحقیق کرنی چاہیئے پھر بہتر منصوبہ بندی کرنی چاہیئے۔ اس وقت ہمارا خطہ نازک دور سے گزر رہا ہے، اس وقت ہائبرڈ وار ہے، انداز بدل گئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چند ویڈیوز مخصوص دنوں میں آتی ہیں، جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔