پاکستان کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں محرم کے پرامن جلوس پر آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی شدید مذمت

عالمی برادری بھارتی مظالم، جبر و استبداد اور کشمیریوں کے مذہبی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(ویب  نیوز)پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں محرم کے پرامن جلوس پر آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی مظالم، جبر و استبداد اور کشمیریوں کے مذہبی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے جاری بیان میں کہا کہدرجنوں افراد کی گرفتاریوں کی اطلاع اور صحافیوں سمیت دیگر پر وحشیانہ لاٹھی چارج کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے:  انہوں نے کہا کہ محرم کے جلوسوں پر رکاوٹیں لگانا بھارتی حکومت کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے مذہبی شعائر کے لئے عدم احترام اور گہرے تصب کی عکاسی ہے،یہ کشمیریوں کی مذہبی آزادیوں کے بنیادی حق کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے: ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ظلم، جبرواستبداد اور بنیادی حقوق کی منظم انداز میں خلاف ورزیوں سے بھارت استصواب رائے کے حق کی منصفانہ جدوجہد کے کشمیریوں کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا: زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت عالمی برادری  کو چاہیے کہ وہ بھارتی مظالم، جبر و استبداد اور کشمیریوں کے مذہبی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے