وزیر اعظم کی  الیکٹرانک و وٹنگ مشین  سے متعلق عوام میں آگاہی مہم کی ہدایت

اسلام آباد (ویب  نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک و وٹنگ مشین  سے متعلق عوام میں آگاہی مہم کی ہدایت کردی ،عوام اور تمام شراکت داروں کو اس عمل کے فوائد سے آگاہ کیا جا ئے گا۔وزیراعظم کی زیر صدارت انتخابات میں الیکٹرانک و وٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزرا چوہدری فواد حسین، شبلی فراز، مشیر وزیر اعظم برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان،  نادرا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سینئر افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی مجوزہ قانونی ترامیم سے آگاہ کیا گیا۔ ان اقدامات کا مقصد انتخابات کے عمل کو شفاف بنانا ہے۔وزیر اعظم نے اس ضمن میں آگاہی مہم مرتب کرنے کے ہدایات جاری کیں تاکہ عوام اور تمام شراکت داروں کو اس عمل کے فوائد سے آگاہ کیا جا سکے اور بلا جواز تنقید کا حقائق کے ساتھ جائزہ پیش کیا جا سکے۔