کراچی:یوم عاشور کی تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ۔ 300پوائنٹس کا اضافہ
کے ایس ای100انڈیکس47500پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ۔58ارب روپے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا
کراچی(ویب نیوز)یوم عاشور کی 2روزہ سرکاری تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس کے اضافے سے 47500پوائنٹس کی عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں58ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،کاروباری تیزی کے سبب64.22فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑ ھ گئیں۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداورں کی پیٹرولیم ،بینکنگ ،ٹیلی کام ،فوڈز ،کیمیکل سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کے اعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہااور انڈیکس 47300،47400اور47500پوائنٹس کی 3بالائی حدعبور کر گیا جس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس میں 341.37پوائنٹس کا اضافہ ہوااورانڈیکس 47258.45پوائنٹس سے بڑھ کر 47599.82پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 170.76پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18932.28پوائنٹس سے بڑھ کر 19103.04پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32235.13پوائنٹس سے بڑھ کر 32465.22پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیز ی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 58ارب89کروڑ8لاکھ94ہزارروپ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب51ارب 24کروڑ51لاکھ 32ہزار205روپے سے بڑھ کر 83کھرب 10ارب 13کروڑ60لاکھ 26ہزار255روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 13ارب روپے مالیت کے 29کروڑ91لاکھ 34ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 11ارب روپے مالیت کے 24کروڑ60لاکھ 70ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 464کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 298کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،139میں کمی اور 27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے غنی گلوبل 2کروڑ165لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ88لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 1کروڑ3لاکھ ،سلک بینک لمیٹڈ 91لاکھ76ہزار اور ورلڈ کال ٹیلی کام 90لاکھ88ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈذ کے بھائو میں 299.99روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 17299.99روپے پر جا پہنچی اسی طرح 121.98روپے کے اضافے سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر 1748.41روپے ہو گئی جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 300.00روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 9700.00روپے پر آ گئی اسی طرح 129.46روپے کی کمی سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت گھٹ کر 1596.77روپے پر آ گئی ۔