کراچی انٹر بینک میںڈالر کی قدر مستحکم۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے مہنگا

کراچی(ویب  نیوز)انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 164.10روپے اور قیمت فروخت164.20روپے پر برقرار رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 164روپے سے بڑھ کر164.10روپے اور قیمت فروخت164.40روپے سے بڑھ کر164.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 191روپے سے گھٹ کر191.30روپے اور قیمت فروخت194روپے سے گھٹ کر193روپے پر آ گئی اسی طرح2روپے کی نمایاں کمی سے بر طانوی پونڈ کی قیمت خرید225روپے سے کم ہو کر223روپے اور قیمت فروخت227روپے سے کم ہو کر225روپے پر آ گئی ۔