کراچی (ویب ڈیسک)
عالمی مارکیٹ میں4ڈالر کی کمی سے فی اونس سوناسستا ہو کر1790ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں 200روپے کی کمی سے ایک تولہ سونا1لاکھ9ہزار800روپے کا ہو گیا اسی طرح171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار136روپے پر آ گئی ۔