کراچی (ویب ڈیسک)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس200پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 47600پوائنٹس کی حد سے گر کر 47300پوائنٹس کی سطح پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے56ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے گھٹ کر82کھرب روپے کی سطح پر آگیاجبکہ مارکیٹ میں72.46فیصد حصص کی  قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروباری اتار چڑھائو کی لپیٹ میں رہی ،منافع کی خاطر فروخت کے دبائو اور مند ی کی لہر آنے سے سرمایہ کاری کے انخلاء جیسی صورتحال کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 272.63پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 47635.90پوائنٹس سے گھٹ کر 47363.27پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 136.23پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19090.13پوائنٹس سے کم ہو کر 18953.90پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32570.24پوائنٹس سے گھٹ کر 32364.42پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں56ارب98کروڑ11لاکھ74ہزار729روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب42ارب 35کروڑ32لاکھ 30ہزار699روپے سے کم ہو کر 82کھرب 85ارب37کروڑ20لاکھ55ہزار 970روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 11ارب روپے مالیت کے 36کروڑ8لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو11ارب روپے مالیت کے 38کروڑ46لاکھ 27ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 483کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 118کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،350میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول2کروڑ 87لاکھ ،غنی گلوبل 2کروڑ51لاکھ ،کوہ نو ر اسپیننگ 2کروڑ16لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ69لاکھ اورورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ65لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھاء میں 440.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 18000.00روپے ہو گئی اسی طرح 70.00روپے کے اضافے سے پاک سروسز کا بھائو بڑھ کر1075.00روپے ہو گئی جبکہ نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں 50.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 5650.00روپے ہو گئی اسی طرح 50.00روپے کی کمی سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت گھٹ کر 9950.00روپے پر آ گئی ۔