ایف پی سی سی آئی ٹنگ بل کمپنی کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گی ‘ قربان علی چیئرمین کیپٹل آفس

اسلام آباد (ویب نیوز)

قربان علی چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس سے گزشتہ روز شینزان ٹانگ بل ٹیکنالوجی کے حکام کی ملاقات نے ملاقات کی اور دنیا کے مختلف ممالک میں لوگوں کو فوری اور آسان قرض فراہم کرنے والی موبائل ایپلیکشن ٹانگ بل کو پاکستان میں شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے موبائل اپیلیکشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

شینزان ٹانگ بل ٹیکنالوجی کو پرائیویٹ لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو سٹیون اور فائونڈر و انڈیا کی ریجنل پارٹنر ہانہ لین نے بتایا کہ ہماری کمپنی انڈونیشیائ، انڈیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور اب ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کو روز مرہ ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرنے کے خواہاں ہیں ۔ٹانگ بل لوگوں کو آسان و فوری قرض کی فراہمی  لوگوں کو اپنی روزمرہ ضروریات پوری.
کرنے کیلئے ہماری موبائل ایپ کے ذریعے درخواست فراہم کرتی ہے ۔ ہم بغیر کسی ضمانت کے قرض فراہم کرتے ہیں بشرطیکہ کے ہمارے ڈیٹا کے مطابق درخواست کنندہ کی تصدیق ہو چکی ہو۔ قرض ہمارے اکائونٹ کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے جیسے موبائل بنکنگ یا ایزی پیسہ کے ذریعے بھی نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اس کی ٹیم میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔ پاکستان میں ہمارے منصوبے کے ذریعے بہت سے نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شراکت داری کے تحت پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام شروع کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے ایف پی سی سی آئی سے تعاون درگار ہوگا۔ اس موقع پر ٹانگ بل کی ٹیم کے ہمراہ پاکی سیڈ ٹیکنو کے اسسٹنٹ منیجر ژون ژائی وائی بھی موجود تھے ۔ چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس قربان علی نے ٹانگ بل کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دنیا بھر کے سرمایہ کار خاص کر چینی سرمایہ کار پاکستان میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کا کام سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ ٹانگ بل کمپنی کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ بہتر کام کرتے ہیں تو ایف پی سی سی آئی کے ساتھ ساتھ حکومت بھی آپ کو مکمل سپورٹ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بنکوں و دیگر ذرائع سے ملنے والے قرض کیلئے طویل انتظار و سخت شرائط سے لوگوں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ٹانگ بل لوگوں کو آسانی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔