کراچی (ویب ڈیسک)

انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید میں10پیسے اور قیمت فروخت میں5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.55روپے سے بڑھ کر165.65روپے اور قیمت فروخت165.70روپے سے بڑح کر165.75روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 165.80روپے اور قیمت فروخت166.20روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق بناء کسی ردو بدل کے یورو کی قیمت خرید194روپے اور قیمت فروخت196روپے پر مستحکم رہی جبکہ 40پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 226.40روپے سے گھٹ کر226روپے اور قیمت فروخت228.40روپے سے گھٹ کر228روپے پر آ گئی ۔