فیکٹری کی  چھت پر موجود دروازے پر تالہ لگا ہوا تھا، تالہ توڑنے کی کوشش بھی کامیاب نہ ہوئی، رپورٹ

کراچی (ویب ڈیسک)

کراچی کے علاقے مہران ٹائون میں کیمیکل فیکٹری میں خطرناک آگ اور ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کردی ۔ رپورٹ کے مطابق ، فیکٹری میں کیمیکل کی موجودگی کے باعث آگ تیزی سے پھیلی، ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے سے ہلاکتیں بڑھیں۔ انتظامات نہ ہونے کے سبب مزدوروں کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئیرپورٹ میں کہا گیا کہ چھت پر موجود دروازے پر تالہ لگا ہوا تھا۔ تالہ توڑنے کی کوشش بھی کامیاب نہ ہوئی۔ کھڑکیوں پر لگی گرل کو توڑنے کی کوشش بھی ناکام رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صبح دس بجکر آٹھ منٹ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ بجھانے میں نو گھنٹے کا وقت لگا۔ ریسکیو کارروائیوں میں شریک دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق، افسوسناک واقعہ میں سولہ افراد جھلس کرجاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص فیکڑی کی باہردل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ آتشزدگی کیواقعہ میں جاں بحق تین سگے بھائیوں سمیت 8افراد کی نماز جنازہ اداکردی گئی  ۔ کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ کیمکل فیکٹری ،پلاٹ نمبر سی فور پی رہائشی پلاٹ ہے، رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات نہیں کی جا سکتیں۔ حکام نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے سوسائٹی قائم کی گئی تھی۔