دہلی (ویب ڈیسک)

بھارتی ریاست ہریانا کے شہر کرنال میں کسان مظاہرین نے شہر کے ٹول پلازہ پر احتجاج کیا، پولیس نے احتجاج ختم نہ کرنے پر مظاہرین پر بدترین لاٹھی چارج کیا، پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے متعدد کسان مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا، پولیس تشدد کے بعد مظاہرین نے ریاست ہریانا میں تمام شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کسان تنظیموں نے گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج کے باوجود کسانوں پر شدید لاٹھی چارج کیا گیا، گرفتار افراد کی رہائی تک سڑکیں بلاک کرتے رہیں گے۔

مودی سرکار کے کسان قوانین کے خلاف تقریباً آٹھ ماہ سے یہ بھارتی کسان ملک کی اہم شاہراہوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔