مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر الثوری کالونی میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب پر چھاپہ مارا ،دوفنکاروں کو گرفتار کر لیا ،شادی کے موقع پر فلسطینی مزاحمت اور آزادی کے حق میں ترانے گانے پر پابندی لگا دی۔بیت المقدس کے مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے مقامی فلسطینی شہریوں کو شادی کی تقریب کے دوران ہراساں کیا اور ان پر تحریک آزادی اور غزہ میں مزاحمت کی حمایت میں ترانے پیش کرنے کا الزام عا ئد کیا۔ادھراسرائیلی فوج نے اسرائیلی فوج نے دو فن کاروں کو مزاحمت کی حمایت میں ترانے لکھنے اور گانے پر گرفتار کرلیا۔خیال رہے کہ سلوان کی مختلف کالونیوں میں آئے روز اسرائیلی فوج مقامی آبادی پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتی ہے اور مقامی آبادی کی خوشی اور دکھ کی تقریبات پر بھی دھاوے بولے جاتے ہیں۔