مقبوضہ بیت المقدس  (ویب ڈیسک)

قابض اسرائیلی  فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے وادی الجوز محلے میں ایک سکول کے پرنسپل کو گرفتار کیا کمپیوٹر اور متعدد فائلیں ضبط کر لیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض فوج نے سکول کے اوقات میں ینگ مسلم ویمنز سیکنڈری سکول پر دھاوا بول دیا اور اس کی پرنسپل اکرام الوحیدی سمیت متعدد اساتذہ کو گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری فلسطینی وزارت تعلیم کے دفتر کے ملازمین سے ملاقات کے بہانے کی گئی۔ قابض فورسز نے سکول کی تنصیبات  کے معائنہ کے دوران متعدد کمپیوٹر اور فائلیں ضبط کیں۔قابض افواج نے دو اساتذہ  لما ابو السعود اور غدیر الجولانی کو "المسکوبیہ” تفتیش اور حراستی مرکز میں پیشی کے لیے سمن  ارسال کیے۔