شہید نوجوان کی شناخت راید یوسف راشد کے نام سے ہوئی

رملہ (ویب ڈیسک)

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر ر ملہ میں بیت عورکے مقام پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  قابض اسرائیلی فوج نے بیت عور کے داخلی راستے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ اسے زخمی حالت میں سڑک پر پھینک دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بیت عور التحتا میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت راید یوسف راشد کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 38 سال ہے۔mk