نابلس (ویب ڈیسک)

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرنابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 70فلسطینی زخمی ہو گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جبل صبیح کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ،آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کی فائرنگ سے 70 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 12 فلسطینی دھاتی گولیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ۔مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے   جبل صبیح کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر فائرنگ کی۔