افغانستان سے باجوڑ میں فوجی چوکی پر فائرنگ، 2 جوان شہید، 3 دہشتگرد ہلاک ،4 زخمی
شہید اہلکار 28سالہ سپاہی جمال کا تعلق مردان اور 21سالہ سپاہی ایاز کا چترال سے ہے، آئی ایس پی آر
پاکستان کاحملے پر بھرپور احتجاج ، امید ہے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

راولپنڈی( ویب  نیوز)پاک افغان بارڈر پر باجوڑ میں فوجی چوکی پر سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی سے 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں میں 28سالہ سپاہی جمال جن کا تعلق مردان اور 21سالہ سپاہی ایاز کا تعلق چترال سے ہے ۔ دہشت گردوں نے افغان علاقے سے فوجی چوکی کو نشانہ بنایا ۔ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔ پاکستان نے افغان سرزمین سے حملے پر بھرپور احتجاج کیا ہے۔ امید ہے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔