کابل (ویب ڈیسک)

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ پر 5 راکٹ فائر کئے گئے جس کو امریکی دفاعی نظام نے ناکارہ بنادیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ پر 5 راکٹ فائر کئے گئے جس کو امریکی کی جانب سے نصب کیے جانے والے دفاعی نظام نے ناکارہ بنادیا، راکٹ حملوں میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب امریکی حکام نے راکٹ حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حملہ داعش خراساں گروپ کی جانب سے کیا گیا  ۔