اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے جولائی و اگست 2021 میں 850 ارب روپے اکٹھے کئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر انہوں نے بیان میں کہا کہمحاصل جمع کرنے کے حوالے سے اچھی خبرہے کہ ایف بی آر نے جولائی و اگست 2021 میں 850 ارب روپے اکٹھے کئے جو اسکے ہدف سے 23% زیادہ اور گذشتہ برس اسی عرصے کے دوران جمع ہونے والے محاصل میں 51% نمو کی علامت ہیں۔موجودہ شرح سے 5829ارب کی وصولیوں کا سالانہ ہدف باآسانی حاصل ہوجائیگا،انشااللہ۔