اسلام آباد کی لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور کیڈ سٹریل میپنگ کا افتتاح
لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے جائیدادوں پر ناجائز قبضے کا خاتمہ ہوگا،عمران خان
سرمایہ کاری کے لیے قانون کا یکساں نفاذ ضروری ہے۔قانون کی بالادستی سے ہی سرمایہ کاری آتی ہے اور ملک میں خوشحال آئی ہے
وزیراعظم کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد(ویب نیوز)وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کی لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور کیڈ سٹریل میپنگ کا افتتاح کر دیا ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے جائیدادوں پر ناجائز قبضے کا خاتمہ ہوگا اور ہر کوئی اپنے پلاٹ کوکمپیوٹر پر دیکھ سکے گا جائیدادوں پر ناجائز قبضے سے سب سے زیادہ بیرون ملک مقیم پاکستانی متاثر ہو رہے تھے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اگر مناسب ماحول فراہم کردیں تو وہ اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں گے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کبھی نہیں چاہتا کہ لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائز ہو۔لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ کرنے سے طاقتور لوگوں کو فائدہ ہوتا رہا منصوبے کی بروقت کامیاب تکمیل پر چیئرمین سی ڈی اے سمیت تمام متعلقہ حکام کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ صرف اسلام آباد میں 300 ارب روپے مالیت کی اراضی پر ناجائز قبضہ تھا یا اسے استعمال میں ہی نہیں لایا جا سکا۔اس عمل سے شفافیت آ جائے گی شفافیت نہ ہونے کی وجہ سے طاقتور مافیا نے بے حد پیسہ بنایا کمزور لوگوں پر بہت ظلم ہوتا رہا ہے۔