اسلام آباد (ویب ڈیسک)

حکومت پاکستان کی جانب سے تین سی 130- جہاز امدادی سامان لے کر افغانستان پہنچ گئے۔ افغانستان کے عوام کے لئے انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات پر مشتمل امدادی سامان بھجوادی۔تین سی۔ 130 جہاز امدادی سامان لے کر افغانستان پہنچ گئے۔ فوری امدادی سامان کی بذریعہ ہوائی جہاز فراہمی کے بعد مزید سامان سڑک کے راستے بھجوانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ افغانستان کے عوام کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ ممکنہ انسانی بحران سے بچا جاسکے۔