کراچی (ویب ڈیسک)

سپریم کورٹ میں جونیئر ججز کی تعیناتی کے معاملے پرپاکستان بار کونسل کی اپیل پر عدالتوں میں پھر تالہ بندی کی گئی اوروکلا نے ہڑتال کردی جس کے باعث سندھ ہائیکورٹ میں سائلین رل گئے۔جمعرات کووکلا رہنمائوں نے سندھ ہائی کورٹ کے تمام داخلی راستے بند کردیئے۔ سائلین اورسرکاری وکلا کو بھی دروازے پر روک دیا گیا۔ عدالتوں میں پیش ہونے کے خواہش مند وکلا کوبھی روک لیا گیا۔ادھر ماتحت عدالتوں میں بھی مکمل ہڑتال رہی۔ ہڑتال کے باعث جیلوں سے قیدیوں کو بھی نہیں لایا گیا۔عدالتی راہداری میں بھی سناٹا رہا اورسینکڑوں مقدمات کی سماعت کارروائی کے بغیر ملتوی کردی گئی۔