کراچی (ویب ڈیسک)

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2حصوں میں تقسیم کردیاگیا ، جس کے تحت ریگولیٹری اورایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2حصوں میں تقسیم کردیاگیا ہے ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ریگولیٹری اورایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبے ہوں گے، دونوں محکموں کے علیحدہ علیحدہ ڈائریکٹرجنرل تعینات کیے جائیں گے۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضی نے اس حوالے سے کہا کہ تقسیم سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئیگی ، ریگولیٹری میں عملیکی تعداد350 کیقریب ہوگی اور کارکردگی کی بنیادپران کی صلاحیتوں کوجانچاجائے گا۔خاقان مرتضی کا کہنا تھا کہ ریگولیٹری میں کوشش ہوگی کانٹریکٹ افسران و عملیکورکھا جائے گا، مسافروں کوزیادہ سے زیادہ سہولت دینے کے اقدامات کئے جائیں گے۔خیال رہے گذشتہ سال نومبر میں حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنیکا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 2 حصوں میں تقسیم کی منظوری دی تھی۔