مظفرآباد (ویب ڈیسک)
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سی ڈی سی ڈاکٹر نسیم حسرت قاضی نے تمام اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو ڈینگی فیور کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں انہوں نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ڈینگی سیزن میں ضلعی سطح پر Active & Passive Surviellanceسسٹم منظم کرتے ہوئے بذیل اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔تمام اضلاع میں ڈینگی ڈیسک قائم کرتے ہوئے زیرو رپورٹننگ بذریعہ DHOصاحبان نظامت ھذا کے کنٹرول روم کو ارسال کی جائے ۔ ڈینگی سرویلنس ٹیم ھاء کی مانیٹرنگ کے لیے سی ڈی سی آفیسر/چیف ٹیکنیشنز کو مامور کیا جائے ۔دوران سیزن جملہ سرگرمیوں کی ہفتہ وار رپورٹ بذریعہ فیکس /WhatsAppنظامت ھذا کو ارسال کی جائیں۔پلان آف ایکشن کے تحت سرگرمیاں بروقت مکمل کی جائیں ۔سپیشل ہیلتھ ایجوکیشن مہم کا پلان مرتب کر کے ارسال کیا جائے ۔محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسران و سربراہان تعلیمی ادارہ جات سے لیزان رکھتے ہوئے سٹاف کے ساتھ طلباء کو بھی Volunteer Educationکے ٍطور پر تیار کیا جائے پرنٹ میڈیا کے زریعہ عوام الناس کو احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جائے ۔بیماری کی صورت حال اور سیزن کو دیکھتے ہوئے وقتاً فوتاً الرٹ جاری کیا جائے ۔میڈیسن و انسکٹی سائیڈ /لاروی سائیڈ کی یوٹیلائزیشن رپورٹ ماہوار بنیادوں پر ارسال کی جائے ۔اس موقع پرڈاکٹر غلام نبی سینئر سائنٹیفک آفیسر، میڈیاکوآرڈینیٹر قاضی تنویر حسین ،غلام فرید نواز،محمد ناصر چوہدری ،وسعت اللہ ،داود نذیر عثمانی و دیگر بھی موجود تھے۔