• مکہ و مدینہ میں مرکزی ہسپتال سمیت 14 ڈسپنسریاں قائم کی جائیں گی، حج میڈیکل مشن میں 180ڈاکٹرزاور 320پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہے
  • مفت ادویات، ایکسرے، لیبارٹری کی سہولت کے حوالے سے پاکستانی طبی عملہ24گھنٹے دستیاب ہو گا
  • ملک بھر سے 550 معاونین حج کا انتخاب کیا گیاہے،وزارت کا 220افراد پر مشتمل عملہ و افسران بھی عازمین کی معاونت کریں گے
  • شعبہ گمشدگی و بازیابی، رہنمائی، شکایات کا سیل قائم کیا جائے گا، رہائش خوراک و سفری سہولیات، نجی حج سکیم کی مانیٹرنگ کے شعبے قائم کیے جائیں گے
  • وفاقی وزیر مذہبی امور  کا حج انتظامات اور معاونین کی تربیت کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب

اسلام آباد  (ویب نیوز)

حج میڈیکل مشن میں 180ڈاکٹرزاور 320پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہے،مفت ادویات، ایکسرے، لیبارٹری کی سہولت کے حوالے سے  پاکستانی طبی عملہ 24گھنٹے دستیاب ہو گا ملک بھر سے 550 معاونین حج کا انتخاب کیا گیاہے،وزارت کا 220افراد پر مشتمل عملہ و افسران بھی عازمین کی معاونت کریں گے ۔ بدھ کو وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت حج انتظامات اور معاونین کی تربیت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔اس موقع پر وزیر مذہبی امورنے کہا کہ جدہ و مدینہ ایئرپورٹس پر پاکستانی عازمین کیلئے استقبالیہ ڈیسک قائم ہونگے۔شعبہ گمشدگی و بازیابی، رہنمائی، شکایات کا سیل قائم کیا جائے گا۔ رہائش خوراک و سفری سہولیات، نجی حج سکیم کی مانیٹرنگ کے شعبے قائم کیے جائیں گے،اسی طرح مکہ و مدینہ میں مرکزی ہسپتال سمیت 14 ڈسپنسریاں قائم کی جائیں گی،حج میڈیکل مشن 500 تجربہ کار افراد پر مشتمل ہے۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج میڈیکل مشن میں آرمی و سول ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف شامل ہے،میڈیکل مشن میں 180ڈاکٹرزاور 320پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہے، جب کہ معاونین حج، وفاقی و صوبائی سول سیکرٹریٹ ملازمین، رینجرز، پولیس، 1122 پر مشتمل ہے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ مفت ادویات، ایکسرے، لیبارٹری، پاکستانی طبی عملہ  24گھنٹے دستیاب ہو گا۔حج2023 کیلئے معاونین کی تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے،معاونین کی تربیت اور مشقوں کا اہتمام حاجی کیمپ اسلام آباد میں کیا گیا ہے۔وزیر مذہبی امورنے کہا کہ ملک بھر سے 550بہترین معاونین حج کا انتخاب کیا گیاہے،وزارت کا 220افراد پر مشتمل عملہ و افسران بھی عازمین کی معاونت کریں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر معاونینسجاد یلدرمنے کہا کہ عازمین حج کی سہولت کیلئے ہر طرح کی سہولت و رہنمائی فراہم کرینگے، معاونین کو سعودی قوانین  کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے،خدام کو  موسم اور سفری سختیوں سے نبردآزما ہونے کی تربیت دی جا رہی ہے،،سجاد یلدرم عازمین حج کی آسانی کیلئے وزارت مذہبی امور تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،عازمین حج سے درخواست ہے مقاماتِ مقدسہ میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔