اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کر گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈینگی وائرس سے 2 افراد انتقال کر چکے ہیں۔دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد یہاں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 94 ہو گئی۔ دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں پشاور، لاہور اور کراچی میں بھی ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔
پشاو شہر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 213مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے 440مریض سامنے آئے اور 6ہزار 549افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔دوسری جانب پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 17مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ ان میں سے دس کا تعلق لاہور سے ہے۔