کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید42افراد جاں بحق

اموات 27566تک پہنچ گئیں،1780نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں سینکڑوں افراد ڈینگی سے متاثر…اسلام آباد میں177،کراچی میں300کیسزرپورٹ ہوئے

اسلام آباد ( ویب  نیوز)مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید42مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد27566تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1780نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد50690تک پہنچ گئی، ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح3.98فیصد تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک5 کروڑ62لاکھ29ہزار457 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں

 

کے دوران3لاکھ45ہزار202افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک2کروڑ 54لاکھ93ہزار964افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3لاکھ7ہزار872افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی7 کروڑ61لاکھ41ہزار484خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں6لاکھ23ہزار473کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ38ہزار668تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے11 لاکھ60 ہزار412مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں

 ڈینگی وائرس سے ملک بھر میں سینکڑوں افراد متاثر ہوگئے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 32 شہری ڈینگی سے متاثر ہو گئے جس کے بعد یہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 177 ہو گئی۔پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 73 کیسز رپورٹ ہوئے ، لاہور میں مزید 60 افراد ڈینگی سے بیمار ہو گئے۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی ڈینگی کے 300 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ۔بہاول پور میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ جاری ہے۔بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں ڈینگی مریضوں کا علاج جاری ہے ، مگر ڈینگی مچھر کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔پشاور کے دیگر علاقوں کی طرح کنال روڈ اور دانش آباد میں بھی ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پشاور کے علاقے دانش آباد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے سے شہری پریشان ہو گئے جنہوں نے فوری اسپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔